• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،شیؤنگ آن نیوایریا میں 8 قدیم شہروں کے کھنڈرات دریافتتازترین

April 02, 2024

شی جیا ژوآنگ (شِنہوا) چین کے شیؤنگ آن نیو ایریا میں 2 ہزار سال سے زائد قدیم 8 شہروں کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں " شہری مراکز" کی تاریخ خاصی طویل ہے۔

قدیم ترین کھنڈرات کا نام نان یانگ ہے جو متحارب ریاستوں کے دور (475-221 قبل مسیح) کے دو شہری مقامات پر مشتمل تھے۔نان یانگ کھنڈرات اور اس کے اطراف کا علاقہ تقریباً 18 مربع کلومیٹر پر محیط تھا جس کے ثقافتی آثار نیو لیتھک دور سے لیکر سونگ دور (960-1279) اور جن دور (1115-1234) تک تقریباً 3 ہزار برس پر محیط ہیں۔

شیؤنگ آن کا نام دو کاؤنٹیز شیؤنگ شیان اور ان شین کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں دو شہروں کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں۔

شیؤنگ شیان میں قدیم شہر شیؤنگ ژو پانچ عہد اور دس شنہشاہیت کے ادوار(907-979) میں آباد ہوا تھا جن میں سے شہر کی دیواروں کے کچھ حصے اب بھی موجود ہیں۔

آن شین میں قدیم شہر آن ژو واقع ہے، یہ  سونگ عہد میں بسا تھا یہاں شہر کی 3 کلومیٹر تک دیواریں اب بھی قائم و دائم ہیں جبکہ ان میں کچھ  تقریبا 1.5 سے 2 میٹر بلند ہیں۔

چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شیؤنگ آن نیو ایریا میں  صوبائی ادارے برائے ثقافتی نوادرات اور آثار قدیمہ کے ماہرین آثار قدیمہ کے ایک گروپ سربراہ لائی جیان ہونگ  نان یانگ کھنڈرات کے ثقافتی آثار کومحفوظ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین نے اپریل 2017 میں شیؤنگ آن نیو ایریا قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں رونگ چھنگ ، آن شین اور شیؤنگ شیان کاؤنٹیز کے علاوہ چین کے شمالی صوبے ہیبے سے ملحقہ کچھ علاقے شامل تھے۔

ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے رواں سال مئی میں ایک ہزار 770 مربع کلومیٹر پر محیط علاقے میں ثقافتی آثار قدیمہ کی مکمل تحقیقات اور سروے کا کام کرنا شروع کیا تھا۔

انہوں نے اب تک 20 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر کھدائی کی ہے جس کے دوران 4 ہزار سے زیادہ ثقافتی نوادرات دریافت ہوئے جن میں کانسی کے برتن، قیمتی پتھروں سے بنی اشیاء، پتھر کے برتن شامل ہیں۔ ان میں سے  263 کو غیر منقولہ ثقافتی آثار کی حیثیت سے شناخت کیا گیا ہے۔

ہیبے صوبائی ادارے برائے ثقافتی نوادرات اور آثار قدیمہ کے ماہرین آثار قدیمہ کے ایک گروپ سربراہ لائی جیان ہونگ نے اس کا تذکرہ کیا کہ اگرچہ شیؤنگ آن کو زیرتعمیر شہری مرکز کہا جاتا ہے تاہم دریافت ظاہر کرتی ہے کہ یہ علاقہ کورا کاغذ نہیں بلکہ یہ طویل تاریخ اور ثقافت سے مالا مال خطہ ہے۔

ہیبے یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ فار ایڈوانسڈ اسٹڈی آف یان ژاؤ کلچر کے نائب سربراہ سونگ شاؤ جون کی رائے میں یہ دریافت شیؤنگ آن میں متعدد ثقافتوں کے انضمام اور تبادلے کا ثبوت ہے۔