• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، تحقیق و ترقی پر اخراجات 30 کھرب یوآن ہو گئےتازترین

January 24, 2023

بیجنگ (شِنہوا)قومی بیورو برائے اعدادو شمار کے مطابق چین کے 2022 کے دوران تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) پر اخراجات تقریباً 30 کھرب 90 ارب یوآن (تقریباً 456 ارب امر یکی ڈالرز) ہو گئے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 10.4 فیصد زائد ہیں۔

قومی بیورو برائے اعدادو شمار نے بتایا ہے کہ قیمتوں کے عوامل کو منہا کرنے کے بعد چین کے تحقیق و ترقی پر اخراجات میں 2022 کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کے تحقیق و ترقی پر کُل اخراجات گزشتہ سال کی اس کی  مجموعی مقامی پیداوار کا 2.55  فیصد تھے جو کہ پچھلے سال سے 0.12 فیصد پوائنٹس اضا فہ ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال بنیادی تحقیق پر سرمایہ کا ری 195.1 ارب یوآن رہی ، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 7.4 فیصد زائد ہے۔

یہ تحقیق و ترقی پر کُل اخراجات کا 6.32 فیصد ہے۔