بیجنگ (شِنہوا) چین میں ستمبر کے دوران اشیاء کی درآمدات اور برآمدات میں مجموعی طور پر بہتری کا سلسلہ جاری رہا اور تجارتی حجم رواں سال کی ماہانہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق گزشتہ ماہ بیرونی تجارت کا حجم 37.4 کھرب یوآن (تقریباً 521 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا جو گزشتہ ما ہ کی نسبت مسلسل دوسرے ماہ اضافہ ہے۔
ابتدائی 3 سہ ماہی میں چینی مصنوعات کی درآمدات و برآمدات مجموعی طور پر 308 کھرب یوآن رہی۔