• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سرحد پار رین من بی سے لین دین میں اضافہ ہوا ، بینک آف چائنہتازترین

October 13, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے آغاز سے اب تک سرحد پار رین من بی مصنوعات اور خدمات میں فعال طریقے سے توسیع ہوئی اور ابتدائی 8 ماہ کے دوران رین من بی سرحد پار 225.9 کھرب یوآن (تقریباً 31.5 کھرب امریکی ڈالر) کا تصفیہ ہوا۔

بینک آف چائنہ کے مطابق قرض دہندہ کی مقامی شاخوں کی رین من بی میں سرحد پار تصفیہ ابتدائی 8 ماہ کے گزشتہ برس کی نسبت 22 فیصد اضافے سے 82.9 کھرب یوآن تک پہنچ گیا جبکہ اس کی تمام بیرون ملک شاخوں نے رین من بی میں سرحد پار  143 کھرب یوآن کے تصفیے کئے جو گزشتہ برس کی نسبت 4.45 فیصد زائد ہے۔

بینک آف چائنہ کے گلوبل ٹرانزیکشن بینکنگ ڈپیارٹمنٹ کے ڈپٹی جنرل منیجر لیو یون فائی نے بتایا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے شریک ممالک میں رین من بی کے سرحد پار استعمال میں قابل قدر افہ ہوا ہے اور یہ اس مدت میں گزشتہ برس کی نسبت 90.41 فیصد بڑھ چکی ہے۔

بینک آف چائنہ نے حالیہ برسوں بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں اپنی خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دی ہے ۔ گزشتہ ماہ ریاض میں اپنی برانچ کھولنے کے ساتھ ہی قرض دہندہ کے بیرون ملک ادارے 64 ممالک اور خطوں کا احاطہ کررہے ہیں جن میں سے 44 بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں ہیں۔

جون کے اختتام تک قرض دہندہ نے بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک اور متعلقہ اداروں کو مجموعی طور پر 75.96 ارب یوآن مالیت کے 29 اقسام کے پانڈا بانڈز جاری کرنے میں معاونت کی تھی  جو ان کی رین من بی قرض ضروریات کو مئوثر طریقے سے پورا کرتے ہیں۔