بیجنگ (شِںہوا) چین کے شی زانگ خوداختیار خطے میں مذہبی عقیدے کی آزادی کی مکمل ضمانت موجود ہے اور مذہبی سرگرمیاں منظم انداز میں انجام دی جاتی ہیں۔
چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے "نئے دور میں شی زانگ کی حکمرانی پر سی پی سی کی پالیسیاں، نقطہ نظر اور کامیابیاں" کے عنوان سے جمعہ کے روز جاری کردہ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ اس خطے میں آج تقریباً 46 ہزار بدھ راہب اور را ہباؤں کے لئے تبتی بدھ مت کی سرگرمیوں کے 1 ہزار 700 سے زائد مقامات موجود ہیں۔ اس کے ساتھ تقریباً 12 ہزار مقامی مسلمانوں کے لئے 4 مساجد اور 700 عیسائیوں کے لئے ایک کیتھولک چرچ موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق شوٹن میلہ ، بٹر لیمپ میلہ ، ساگا دوا میلہ، جھیلوں اور پہاڑوں کے گرد چکر سمیت 1 ہزار سے زائد مذہبی اور لوک سرگرمیاں روایتی رسومات کو محفوظ رکھنے اور جدید ثقافتی عناصر کی نئی روح اجاگر کرنے میں مدد کرتی ہیں۔