ووہان (شِنہوا) اوور سیز چا ئنیز پا ئینئرنگ اینڈ ڈیویلپنگ ان چائنہ 2023 کانفرنس 15 نومبر کو چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے صدر مقام ووہان میں شروع ہوگی جس میں 67 ممالک اور خطوں سے 570 سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
تین روزہ ایونٹ میں آپٹوالیکٹرانک انفارمیشن، نئی توانائی، بائیو میڈیسن اور اعلیٰ درجے کے آلات سمیت صنعتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس کا مقصد چین میں ان شعبوں کی ترقی میں سمندرپار چینی باشندوں کی شمولیت ہے۔
کانفرنس میں ہوبے اور بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک کے درمیان سائنسی و تکنیکی اختراع میں تعاون ، بین الاقوامی تعلیمی تعاون کا فروغ اور کاربن سرمایہ کاری کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی ہوبے صوبائی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کانفرنس میں 2001 سے تقریباً 2 ہزار 800 منصوبوں پر دستخط ہوئے ہیں۔
پہلی کانفرنس 2001 میں منعقد ہوئی تھی جس کے بعد سے یہ اب تک سمندر پار چینی باشندوں سے باصلاحیت افراد اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے سمیت چین اور دیگر ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں کے فروغ کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے۔