بیجنگ (شِںہوا) چین کی ٹریڈ یونینز کی 18 ویں قومی کانگریس ختم ہوگئی۔
اجلاس 4 روز جاری رہا جس میں چینی ٹریڈ یونین کے آئین میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔
کانگریس نے آل چائنہ فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز (اے سی ایف ٹی یو) اور 18 ویں آل چائنہ فیڈریشن آف ٹریڈ یونین ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے 278 ارکان پر مشتمل نئی قیادت منتخب کی ہے۔
اجلاس میں 17 ویں آل چائنہ فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔