• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی اعلیٰ سیاسی مشیر کی لاؤ فرنٹ فار نیشنل کنسٹرکشن کے رہنما سے ملاقاتتازترین

January 23, 2024

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے لاؤ فرنٹ فار نیشنل کنسٹرکشن (ایل ایف این سی) کی مرکزی کمیٹی کے صدر سنلاونگ کھوٹ فائیتھونے سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ نے کہا کہ رواں سال چین-لاؤس جامع اسٹریٹجک تعاون شراکت داری کے قیام کی 15 ویں سالگرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی ایل ایف این سی کی مرکزی کمیٹی کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں جماعتوں اور ممالک کے سرکردہ رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد ، تعاون میں ایک اچھا میکانزم اور پلیٹ فارم تشکیل اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-لاؤس برادری کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی میں مزید مثبت پیشرفت ہوسکے۔

لاؤ عوامی انقلابی جماعت کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن سنلاونگ نے کہا کہ لاؤس نے ہمیشہ ایک چین اصول پر سختی سے عمل کیا ہے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ لاؤس-چین برادری کی تعمیر کو بہت اہمیت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاؤس چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے ساتھ تبادلے اور تجربات کی شیئرنگ مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی تعاون قائم ہو اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں نیا کردار ادا کیا جاسکے۔

وانگ اور سنلاونگ نے ملاقات کے بعد مشترکہ طور پر سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی اور ایل ایف این سی کی مرکزی کمیٹی کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔