بیجنگ(شِنہوا) ماہرین فلکیات نے چین کی پانچ سو میٹر اپرچر اسفئیریکل ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ ) کا استعمال کرتے ہوئےپہلی بار فاسٹ ریڈیو برسٹ (ایف آر بی) کے سپیکٹرم میں ایک سنٹیلیشن آرک کا پتہ لگایا، جو دنیا کی سب سے بڑی سنگل ڈش اور انتہائی حساس ریڈیو دوربین ہے۔
ایف آر بیزپراسرار ریڈیائی لہریں ہیں جو ایک سیکنڈ کے صرف چند ہزارویں حصے پر مشتمل ہیں جن کی 2016 میں کائنات سے اخراج کی تصدیق کی گئی تھی۔ ان کی اصلیت کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہے۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز کی نیشنل آسٹرونومیکل آبزرویٹریز کے محققین کی سربراہی میں ایک بین الاقوامی گروپ نے 2022 میں اپنے انتہائی فعال ایپیسوڈ کے دوران فاسٹ ریڈیو برسٹ (ایف آربی) 20220912اے کا انٹرسٹیلر سنٹیلیشن تجزیہ پیش کیا تھا۔