بیجنگ (شِنہوا) چینی ریاستی کونسل نے ایک ایگزیکٹو اجلاس منعقد کیا جس میں تمام محاذوں پر دیہی بحالی میں پیشرفت کے بارے میں اقدامات پرغور کیا گیا۔
وزیر اعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فوری ترسیل صنعت میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے بارے میں رہنما اصول کا بھی جائزہ لیکر اس کی منظوری دی گئی ،اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت کے ساتھ نئی صنعتوں کا قیام آسان بنانے کے انتظامات کئے گئے۔
اجلاس کو سرمایہ مارکیٹ آپریشن کے ساتھ ساتھ متعلقہ کاموں پربھی بریفنگ دی گئی اور جوہری توانائی اور انسداد منی لانڈرنگ کے بارے میں قانونی مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں زراعت اور دیہی علاقوں میں ترقی کو ترجیح دینے، جدید زراعت میں پیشرفت میں تیزی ، غذائی تحفظ کی بنیادیں مستحکم کرنے اور مختلف طریقوں سے کسانوں کی آمدن بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اجلاس کے مطابق ماحول دوست ترقیاتی نمونے میں تبدیلی تیز آ چکی ہے اس لئے دیہی احیاء میں حصہ لینے کے لئے باصلاحیت افراد کو راغب کرنا اور انہیں تربیت دینا ضروری ہے۔
اجلاس میں فوری ترسیل صنعت کی مزید حوصلہ افزائی اور مضبوط رہنمائی فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ ترقی کے فروغ کے لئے کاروباری ماحول بہتر بنایا جائے۔