ووہان(شِنہوا) چینی ساختہ اے ایس 700سول مینڈ ایئرشپ نے وسطی صوبے ہوبے میں پہلی کامیاب اڑان بھری ہے، اور پہلی ہوائی گاڑی رواں سال کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کردی جائے گی۔
اس ہوائی گاڑی کو تیار کرنے والے ادارے، ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے مطابق، پرواز کے دوران، ایئرشپ نے جِنگ مین ژانگی ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور ایک گھنٹہ 46 منٹ تک جاری رہنے والی پرواز کے بعد جِنگ ژوکے ہوائی اڈے پر لینڈ کیا۔ اس پروازکے پائلٹ لِن ہونگ نے کہا کہ پلان کے مطابق ایئرشپ نے معمول کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محفوظ پرواز کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ایس 700 ایک تنگ میدان میں عمودی ٹیک آف کرنے اور اترنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور دیگر ایئر شپ کےمقابلے میں زیادہ آسانی سے حرکت کرسکتا ہے۔ ایئرشپ پروجیکٹ کے چیف ڈیزائنر ژاؤ لی نے کہا کہ پہلی پرواز سے اے ایس 700 کی فلائٹ کمیونیکیشن، لوڈنگ سہولت کے ساتھ ساتھ ٹیک آف اور لینڈنگ صلاحیتوں کی مکمل تصدیق کی گئی ہے۔