سان فرانسسکو (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے چین اور جاپان کے درمیان تزویراتی اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے موقف کا اعادہ کیا۔
سان فرانسسکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان چار سیاسی معاہدوں میں طے شدہ اصولوں اور اتفاق رائے کے لیے اپنی وابستگی ، مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر مبنی باہمی فائدہ مند تعلقات کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے لیے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے نئے دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ تعمیری اورمستحکم چین جاپان تعلقات کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پراتفاق کیا۔

چین کے صدرشی جن پھنگ سان فرانسسکو میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)