بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پاٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی جن پھنگ نے فوجی قانون سازی سے متعلقہ نظرثانی ضوابط کے اجرا کے حکم نامےپردستخط کیے ہیں، جو یکم مارچ سے نافذ العمل ہوں گے۔
پیر کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے نظرثانی شدہ قانون کی بنیاد پر، 13 ابواب میں 85 اندراجات کے ساتھ، نظرثانی شدہ ضوابط سے فوجی قانون سازی کے لیے ورکنگ سسٹم اور میکانزم کو معیاری بنایاگیاہے۔
بیان کے مطابق نظرثانی شدہ ضوابط فوجی قانون سازی کی اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے، فوج کو قانون کے مطابق چلانے کی حکمت عملی پر عمل درآمد میں پیش رفت اورہرلحاظ سے ملٹری گورننس کو مضبوط بنانے کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔