بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ جیاؤتونگ یونیورسٹی کے کینیائی طلباء اور سابق طلباء کے نمائندوں کی چین اور کینیا اور چین اور افریقہ کے درمیان دوستی میں تعاون جاری رکھنےکی حوصلہ افزائی کی ہے۔
طلبا کو لکھے گئے اپنے جوابی خط میں صدر شی نے کہا کہ چین اور کینیا کے درمیان دیرینہ دوستی ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے نے دونوں ممالک کی ترقی اور احیاء کے نظریات کو حقیقت میں بدل دیا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے درمیان قریبی تعلق قائم کیا ہے۔ چینی صدرنے کہا کہ ممباسا-نیروبی سٹینڈرڈ گیج ریلوے ایک اہم منصوبہ اور چین-کینیا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی ایک کامیاب مثال ہے۔ صدر شی نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہے آپ خوشی کی اس شاہراہ کے ذریعے چین کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ آپ نے چین-کینیا اور چین-افریقہ دوستی اور تعاون کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔آپ نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینے میں مدد کی ہے۔