بیجنگ( شِنہوا) چینی محققین نے اس کلیدی جین کی نشاندہی کرلی ہے جو اپ لینڈ کپاس کی پیداوار اور اس کے ریشے کے معیار میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے، جرنل آف دی ایڈوانسڈ ریسرچ کے حالیہ شمارے کے مطابق اس تحقیق نے کپاس کے معیار کو بہتر بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔
اپ لینڈ کپاس، کپاس کی چار بڑی اقسام میں سے ایک ہے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے قدرتی ریشے فراہم کرنے والی ایک اہم فصل ہے۔ موجودہ افزائش اور پیداوار ی حالات کے تحت، ریشے کے معیار اور پیداوار میں بیک وقت بہتری کے حوالے سے غیر معمولی چیلنجز درپیش ہیں۔
تاہم، چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ کے محققین نے جی ایچ _ ڈی 07 جی2262 نامی کلیدی جین کی نشاندہی کے لیے اپ لینڈ کپاس کی انٹر سپیسفک ری کومببننٹ ان بریڈ لائن کا استعمال کیا جو بیک وقت اپ لینڈ کپاس کی پیداوار اور ریشے کے معیار کو بدل سکتا ہے۔
تحقیقی گروپ نے جین کی موثر کارکردگی کی تصدیق کرتے ہوئے معلوم کیا کہ یہ ریشے کی لمبائی اور اس کی مضبوطی کو مثبت طور پر کنٹرول کر سکتا ہے، اور ریشے کے وزن اور بیج کے وزن کے تناسب، یعنی لنٹ شرح کو منفی طور پر کنٹرول کر سکتا ہے جو کپاس کی کاشت کے لیے ایک اہم اقتصادی اشاریہ ہے۔