• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی محکمہ صحت کا برتھ سرٹیفکیٹس کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤنتازترین

November 17, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے قومی صحت کمیشن (این ایچ سی ) نے برتھ سرٹیفکیٹ کی فروخت کی مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے شعبہ صحت کےمقامی اداروں کی نگرانی اور رہنمائی کے لیے معائنہ ٹیمیں روانہ کی ہیں۔  برتھ سرٹیفکیٹ قانونی طبی سرٹیفکیٹ ہیں جو صرف این ایچ سی کے ذریعہ تیار کیے اور لائسنس یافتہ طبی اور شعبہ صحت کے اداروں کی طرف سے زچہ بچہ کی صحت کے قانون کے مطابق جاری کیے جاتے ہیں۔ این ایچ سی نے برتھ سرٹیفکیٹ بنانے کے عمل پر سخت کریک ڈاؤن اور اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث طبی کارکنوں کوجوابدہ ٹھہرانے کے لیے عوامی تحفظ کے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا وعدہ کیا۔