• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی معیشت کی پہلی سہ ماہی میں بھرپور ترقی،بہتر شرح نموکا امکان ہے:رپورٹتازترین

April 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی معیشت نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں مضبوط آغاز کیا ہے، پیر کو بینک آف چائنہ (بی او سی) کی  جانب سے جاری رپورٹ میں  گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) کی نمو تقریباً 4.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  بیرونی عوامل کے لحاظ سے، عالمی سطح پر طلب اور بین الاقوامی تجارتی اشاریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جو چینی برآمدات میں اضافے کے لیے معاون ہے۔ اندرونی لحاظ سے داخلی معاشی ترقی کی رفتار مستحکم ہوئی ہے، کیونکہ کھپت میں توقع سے بہتر اضافہ ہوا، مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری میں تیزی آئی ، پیداوار مسلسل بحال اور صنعتی اپ گریڈنگ اور تبدیلی کا رجحان واضح ہے۔ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ دوسری سہ ماہی میں ملکی  جی ڈی پی کی شرح نمو 5.1 فیصد کے لگ بھگ رہے گی۔