شینژین (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے تائیوان سے متعلقہ امور کے دفاتر کے سربراہ سونگ تاؤ نے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شینژین میں چینی کومِن تانگ پارٹی کے سابق چیئرمین ما ینگ جیو سے ملاقات کی۔
ما ینگ جیو کی قیادت میں مین لینڈ کا دورہ کرنے والے نوجوانوں کا وفد پیر کو شینژین پہنچا تھا۔ سونگ تاؤ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،صدر شی جن پھنگ کی طرف سے ما کو مبارکباد پیش کی۔ سونگ نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں جانب کے ہم وطن تمام چینی ہیں اور انہیں 1992 کے اتفاق رائے کو برقرار رکھتے ہوئے "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرنی چاہیے۔ انہوں نے آبنائے پار لوگوں پر زور دیا کہ وہ مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون ،چینی ثقافت، آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں میں رشتہ داری اور فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد اور تجدید کے لیے آبنائے پار تعلقات کی پرامن اور مربوط ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیں۔