• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نئی توانائی گاڑیاں ڈیزائن اور معیار کی بدولت مارکیٹ میں حصہ حاصل کریں گی، سی ای او ڈچ آٹو ڈیلرتازترین

April 14, 2024

الکمار، نیدرلینڈ(شِنہوا) ڈچ آٹو ڈیلر گومز، الیکٹرک گاڑیوں کو مستقبل کا حل تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں چینی نئی توانائی گاڑی برانڈ وویا کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کی ہے جو ان کے اس یقین کا عملی اظہار ہے۔ ڈچ آٹو ڈیلرگومز اس شعبے میں 9 دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔

گومز ایک خاندانی کاروبار ہے جس کا قیام 1934 میں ہوا تھا۔ یہ کئی دہائیوں سے مسافر کاروں، تجارتی گاڑیوں اور ٹرکوں کے لئے مرسیڈیز- بینز کاباضابطہ ڈیلر ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں گومز وویا بینلکس کے سی ای او جلڈ ریگن نے نئی توانائی گاڑیوں  اور ذہین نقل وحمل کے مستقبل سے متعلق اپنے خیالات بتائے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں ہمارے پاس زیادہ خود مختار نقل و حمل کی سہولت دستیاب ہوگی جو ہمیں کم آلودگی کے ساتھ سفری آزادی برقرار رکھنے کے قابل بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نقل و حمل تیزی سے ترقی کررہی ہے، گاڑیاں اسمارٹ اور محفوظ ہو رہی ہیں۔ جب تمام گاڑیاں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کرتی ہیں تو انسانی غلطی کے امکان میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ہم سب کی حفاظت میں بہت اضافہ ہوگا اور یقیناََ امید ہے کہ یہ سب ڈرائیونگ کا لطف قربان کئے بغیرحاصل کیا جا سکتا ہے۔ "

سی ای او نے گزشتہ برس شنگھائی کے اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اتنے مصروف شہر کی بڑی آبادی کے باجود پرندوں کو بھی چہچہاتے سنا جو تقریباً الیکٹرک ذرائع نقل و حمل کی بدولت ہی ممکن ہوا اور یہی ہمارا مستقبل ہے۔