• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر اعظم کی عثمانی سونکو کو سینیگال کا وزارت عظمیٰ قلمدان سنبھالنے پر مبارکبادتازترین

April 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے عثمانی سونکو کو سینیگال کی وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے مبارکبادی پیغام میں لی نے کہا کہ چین اور سینیگال ترقی اور احیاء کی راہ پر گامزن دوست اور شراکت دارملک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخلص دوستی، باہمی مفید تعاون اور عوام کے لیے فوائد کا حصول  دوطرفہ تعلقات اور تعاون کی مخصوص خصوصیات ہیں۔

لی چھیانگ نے دو طرفہ تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون میں نئی کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لیے سونکو کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین-افریقہ تعاون  کے فورم کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے چین، سینیگال کے ساتھ مشترکہ طور پر اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والے چین-افریقہ تعاون فورم کے  سربراہ اجلاس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مخلصانہ تعاون سمیت چین-افریقہ یکجہتی اور دوستی کو آگے بڑھانے کے لیے نئے تعاون کا خواہاں ہے۔