• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی استغاثہ کی جا نب سے 82 ہزار افراد کو عدالتی معاونت کی فراہمتازترین

January 26, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے استغاثہ نے سال 2022 کے دوران 82 ہزار افراد کو عدالتی معاونت فراہم کی جو گزشتہ برس کی نسبت تقریباً 72 فیصد زائد ہے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ نے قومی دیہی حیات نو انتظامیہ کے ساتھ  عمومی نوعیت کے مقدمات کا ایک مجموعہ جاری کیا ہے جس میں مقدمات میں مشکلات کا سامنا کرنے والے مستحق دیہی گھرانوں کی مدد کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

حالیہ برسوں میں اعلی عوامی استغاثہ نے دیگر مسائل کے علاوہ زرعی مصنوعات اور فنڈز میں گھپلوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اقدامات میں دیگر حکام کے ساتھ حصہ لیا۔

گزشتہ برس ملک بھر کے استغاثہ بارے اداروں نے 89 ہزار متعلقہ مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے میں تعاون کیا تاکہ دیہی مہاجر مزدوروں کو تنخواہوں کی بروقت فراہمی اور معذوروں کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

اس نے بزرگوں کی نگہداشت بارے دھوکہ دہی سے نمٹنے کی مہمات میں بھی حصہ لیا ، جس میں 2022 کے دوران 9 ہزار 447 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی۔