بیجنگ(شِنہوا) چین میں نئے قمری سال کی خوشی میں زمین سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر گردش کرنے والے چین کے تیانگ گونگ خلائی اسٹیشن پر خلاء سے متعلق خصوصی تصاویری نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
شین ژو خلائی جہاز کے خلا بازوں فے جون لونگ، ڈینگ چھنگ منگ اور ژانگ لو نے زمین سے کھینچی گئی چینی خلائی اسٹیشن کی 21 تصاویر کی نمائش کی، جو مختلف شاندار لمحات اور منفرد زاویوں سے لی گئی تھیں۔
یہ تصاویر نومبر 2021 میں شروع ہونے والے "گلوبل لینز آن تیان گونگ" کے پروجیکٹ سے مختلف ذرائع سے جمع کی گئی تھیں۔ اس منصوبے میں پیشہ ور فوٹوگرافروں، فلکیات کے شوقین افراد، خلائی پیشہ ور افراد اور نوجوانوں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی تھی جس میں چینی خلائی اسٹیشن کی حرکت کرتے ہوئے 10ہزار سے زیادہ تصاویر تیار کی گئی تھیں۔