بیجنگ (شِنہوا) چین کے خلائی اسٹیشن پرموجود خلائی جہاز شینژو-17 کے عملے کے ارکان اگلے چند دنوں میں پہلی بار خلائی اسٹیشن سے باہرنکل کراپنی سرگرمیاں(ای وی اے) انجام دیں گے۔
چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے)نے بدھ کو بتایا کہ خلاباز 54 دنوں سے خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں جو ان کے چھ ماہ کے خلائی مشن کا تقریباً ایک تہائی ہے۔
سی ایم ایس اے کے مطابق، خلابازوں نے شینژو -16 کے خلابازوں کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالنےکے بعد خلائی اسٹیشن کے پلیٹ فارم کی دیکھ بھال،لائف اینڈ ہیلتھ سپورٹ، اسپیس سوٹ کا معائنہ وجانچ، تیان ژو-6 کارگو جہاز کے سازوسامان کا معائنہ اور آئندہ کی اسپیس واک کی تیاری مکمل کر لی ہے۔