بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور قومی تجد ید شباب کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔
صدرشی نے پیر کے روز 14ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس دن سے لے کر 21ویں صدی کے وسط تک کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) اور تمام چینی عوام کا بنیادی کام ہر لحاظ سے چین کو ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانا اور تمام محاذوں پر چینی قوم کے تجدید شباب کو آگے بڑھانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور قومی تجد ید شباب کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری تاریخی طور پر ہماری نسل کو دی گئی ہے۔
صدرشی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس میں کیے گئے اسٹر یٹجک فیصلوں کے مطابق چین کی جدیدیت کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔