• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا دریائے یانگسی اقتصادی پٹی کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر زورتازترین

October 13, 2023

نان چھانگ (شِنہوا)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چینی جدیدیت سے تعاون اور خدمت کے لئے دریائے یانگسی کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید آگے بڑھانے  پر زور دیا ہے۔

چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات دریائے یانگسی اقتصادی پٹی میں ترقی کو آگے بڑھانے بارے ایک سمپوزیم سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے ہر اعتبار سے نئے ترقیاتی فلسفے پر مکمل اور ایمانداری سے عمل درآمد، حیاتیاتی۔ماحولیاتی ترقی کو ترجیح دینے اور ماحول دوست ترقی کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

چینی صدر نے کہا کہ خطے کی ترقی سائنسی اور تکنیکی اختراع سے ہونی چاہیے جبکہ حیاتیاتی و ماحولیاتی تحفظ اور معاشی و سماجی ترقی کو مربوط طریقے سے آگے بڑھانا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسیوں میں ہم آہنگی کو مضبوط کرنے اور طویل مدتی منصوبے بنانے ، طویل مدتی حل تلاش کرنے اور پائیدار استحکام کی بنیاد رکھنے کا کام بھی ضروری ہے۔