ہیفے(شِنہوا)رواں سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران چین کے مشرقی صوبہ آنہوئی میں گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 45.7 فیصد بڑھ کر تقریباً 17 لاکھ یونٹ تک پہنچ گئی ۔
چین کی صوبائی ترقیاتی اور اصلاحاتی کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران صوبے میں تیار کی جانےوالی 8 لاکھ 22 ہزار گاڑیاں برآمد کی گئیں جوگزشتہ سال کی نسبت 78 فیصد زیادہ ہیں۔اس مدت کے دوران نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی ) کی پیداوار 76.6 فیصد اضافے کے ساتھ 6 لاکھ 6 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔