بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے چین کے تائیوان خطے کے نائب رہنما لائی چنگ تی کے جنگ بارے بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ریاستی کونسل تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے بد ھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "تائیوان آزادی" کی کوشش جنگ کی علامت ہے۔
ژو نے یہ تبصرہ لائی کے حالیہ بیان کے جواب میں کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ تائیوان کے رہنما منتخب ہو ئے تو آبنائے تائیوان میں جنگ کے امکانات کم ہوجائیں گے۔
ژونے مزید کہا کہ "تائیوان آزادی" کے خواہش مند لوگ بنیادی طور پر جنگ کو بھڑکانے والے ہیں اور اس طرح کا جھوٹ بولنا غلط ہے۔