• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب وزیر اعظم کا بی آر آئی ممالک کے ساتھ مستحکم سائنس ٹیک تعاون پر زورتازترین

November 07, 2023

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اپنی مجوزہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعاون سے متعلق پہلی بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس کے شرکا کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ چینی نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوشیانگ نے کہا کہ  اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر شی بیلٹ اینڈ روڈ سائنس ٹیک تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے ان خیالات کا اظہار چھونگ چھنگ میں منعقدہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی چھونگ چھنگ میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری یوآن جیا جون نے افتتاحی تقریب کے دوران صدر شی جن پھنگ کا خط پڑھ کر سنایا۔

ڈنگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کی تجویز کے بعد سے، چین نے پائیدار نتائج کے حصول کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر بیلٹ اینڈ روڈ سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی تعاون کے ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے، جدید شاہراہ ریشم کی تعمیر کو تیز کرنے اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لئے سائنس ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔