• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کےبعد وطن واپس پہنچ گئےتازترین

October 27, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت  کے 22ویں اجلاس میں شرکت اور جمہوریہ کرغزستان کا سرکاری دورہ کرنے کے بعد جمعہ کو بیجنگ واپس پہنچ گئے۔

لی چھیانگ کے ہمراہ ریاستی کونسلر اور ریاستی کونسل کے سیکرٹری جنرل وو ژینگ لونگ سمیت  وفد اسی طیارے سے بیجنگ پہنچا۔

بشکیک کے ہوائی اڈے پر کرغزستان کے وزیر اعظم اکیل بیک جاپاروف نے  لی چھیانگ کو رخصت کیا۔