• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر تجارت کی امریکی تجارتی نمائندے سے ملاقات،دونوں فریقین کا تبادلوں اور رابطوں کو برقرار رکھنے پر اتفاقتازترین

May 27, 2023

ڈیٹرائٹ،امریکہ (شِنہوا) چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے گزشتہ روز ڈیٹرائٹ میں اے پی ای سی 2023 وزراء تجارت اجلاس کے موقع پر امریکی تجارتی نمائند ے کیتھرین تائی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چین-امریکہ اقتصادی وتجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیر جہتی مسائل پر کھلے انداز میں عملی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وانگ وین تاؤ نے چین کے ساتھ معیشت اور تجارت سے متعلق امریکی پالیسیوں، اقتصادی وتجارتی شعبے میں تائیوان سے متعلقہ مسائل، "انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک" اور سیکشن 301 ٹیرف جیسے اہم مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے تبادلوں اور رابطوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات سے ایک روز قبل واشنگٹن میں امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو کے ساتھ بات چیت کے دوران، وانگ نے چین کے ساتھ معیشت اور تجارت اور سیمی کنڈکٹرز کے ساتھ ساتھ برآمدی کنٹرول اور آؤٹ باؤنڈ سرمایہ کاری کے جائزے سے متعلق امور پر امریکی پالیسیوں پر اپنے خدشات کا اظہار کیاتھا۔