• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ٹیم نے شمسی شعاعوں کی انتہائی درست مانیٹرنگ کا سسٹم تیارکرلیاتازترین

December 02, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ایک  ٹیم نے زمین کی سطح پر شمسی شعاعوں کی انتہائی درست مانیٹرنگ کا  سسٹم تیار کیا ہے۔ یہ مانیٹرنگ سسٹم شمسی توانائی کی پیداوار کی نگرانی اور پیش گوئی ، زرعی پیداوار کا تخمینہ لگانے، انسانی صحت اور کاربن گرفت کے لیے  سائنسی اہمیت اور ایپلی کیشن  ویلیو کا حامل ہے۔ چین کی  اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے ایرو اسپیس انفارمیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے آئی آر) کے محققین نے یہ  ہائی ریزولوشن ریموٹ سینسنگ پروڈکٹ سیٹ چین کے فینگیون-4 سیریز اور جاپان کے ہماواری-8/9 سمیت جیو سٹیشنری میٹرولوجیکل سیٹلائٹس کے مشاہداتی ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے تیار کیا ہے۔

اے آئی آر کے محقق،ہوسی لیتو نے کہا کہ یہ نظام برف اور برف سے ڈھکے ہوئے علاقوں میں ماحولیاتی گیسوں کے انجذاب اور سطح کی عکاسی کو مدنظررکھتے ہوئے  فضا میں بادلوں اور ایروسول کے ذرات کی روشنی کے بکھرنے کا حساب لگانے میں  حائل رکاوٹ کو دور کرتا ہے۔