بیجنگ(شِنہوا)چین کی پیپلزلبریشن آرمی (پی ایل اے) آسیان کے وزرائے دفاع کی میٹنگ-پلس (اے ڈی ایم ایم-پلس) کےانسانی امداداورقدرتی آفات سے نجات(ایچ اے ڈی آر) کے ماہرین کے ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کے زیر اہتمام براہ راست مشقوں میں شرکت کے لیے فوجی دستے کو انڈونیشیا کے شہریوگیاکارتا بھیجے گی۔
چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے ژانگ شیاو گانگ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 14 سے 21 اکتوبر تک جاری رہنے والی یہ مشقیں مخلوط ٹیموں کی شکل میں منعقد کی جائیں گی جن میں بنیادی طور پر بڑی قدرتی آفات کے تناظر میں انسانی امداد اور آفات میں کمی کے حوالے سے ٹیبل ٹاپ اوربراہ راست مشقیں کرنے علاوہ متعلقہ شعبوں میں علمی مباحثےکئے جائیں گے۔
ژانگ نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے چینی فوج نے عالمی امن اقدام پرفعال طور پر عمل درآمد کیا ہےاوراے ڈی ایم ایم-پلس کےماہرین کے تحت انسانی ہمدردی ، امن کی حفاظت اور انسداد دہشت گردی کی براہ راست مشقوں کے ساتھ ساتھ کوبرا گولڈ 2023 کی ایچ اے ڈی آرمشقوں میں حصہ لیاہے۔