کابل (شِںہوا) چینی کان کنی کمپنی ایم سی سی- جے سی ایل آئناک منرلز کمپنی لمیٹڈ (ایم جے اے ایم) نے افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں زلزلہ متاثرین کے لیے 22 لاکھ 70 ہزار افغانی (30 ہزار امریکی ڈالر) کا عطیہ دیا ہے۔
کمپنی کے نمائندے ژانگ جی کوئی نے ایک تقریب کے دوران عطیہ افغان حکام کے حوالہ کیا ۔ تقریب میں افغانستان کی نگران حکومت کے قائم مقام وزیر برائے کان کنی و پٹرولیم شہاب الدین دلاور بھی موجود تھے۔
افغان وزیر نے عطیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ چین اور افغانستان کے عوام کے درمیان دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔

افغانستان، مغربی صوبے ہرات کے ضلع زندہ جان میں زلزلہ سے متاثرہ ایک گاؤں میں ایک شخص گھروں کے ملبے سے گزررہا ہے۔ (شِںہوا)
اس سے قبل افغانستان میں مقیم چینی شہریوں نے ہرات میں زلزلہ متاثرین کو 17 ہزار ڈالر سے زائد کا عطیہ دیا تھا۔
افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں زلزلے کے 2 طاقتور جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 تھی ۔ زلزلے سے کم سے کم 2 ہزار 53 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے۔