ہاربن (شِنہوا) چین کے انتہائی شمالی شہر موہے میں اتوار کے روز کم سے کم درجہ حرارت منفی 53 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اب تک کا کم ترین درجہ حرارت ہے۔
مقامی موسمیاتی بیورو کے مطابق اس سے قبل یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 52.3 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر موہے میں یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سیلسیس سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حئی لونگ جیانگ میں انتہائی سردی کی نئی لہر آئی ہے اور گریٹر خن گان رینج کے علاقوں میں اب تک کا انتہائی کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موہے میں آئس اینڈ اسنو کا دورانیہ 8 ماہ تک ہوتا ہے، یہاں سالانہ اوسط درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہتا ہے۔
موہے موسمیاتی اسٹیشن کے سربراہ شولینگ کے مطابق موسم بہار تہوار کے دوران سفری رش عروج پر پہنچ رہا ہے، اس لئے سیاح اور مقامی افراد احتیاط کریں، خود کو سردی سے بچائیں کیونکہ حد نگاہ کا کم ہونا ٹریفک حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔