چھونگ چھنگ (شِنہوا) میونسپل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس کے مطابق چین کے جنوب مغربی صنعتی پاور ہاؤس چھونگ چھنگ بلدیہ نے 2023 کے لیے 6 فیصد سے زیادہ مجموعی مقامی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف مقرر کیا ہے۔
شہر کے میئر ہو ہنگ ہوا نے میونسپل کے قانون ساز ادارے میں جمعہ کو سرکاری ورک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کا مقصد مستقل اثاثوں میں اپنی سرمایہ کاری، اشیائے صرف کی مجموعی خوردہ فروخت اور کل درآمدی اور برآمدی حجم میں بالترتیب 10 فیصد، 6 فیصد اور 3 فیصد اضافہ کرنا ہے۔
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چھونگ چھنگ کی مجموعی مقامی پیداوارنے تقریباً 5.3 فیصد کا اوسط سالانہ جی ڈی پی اضافہ ریکارڈ کیا جو کہ سال 2022 کے دوران 29 کھرب یوآن (تقریباً 430.96 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرگیا ہے ۔
ورک رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران چھونگ چھنگ سبز ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اچھی فضا کے معیار والے دنوں کی تعداد 300 دن فی سال سے زیادہ رہی ہے اور یہاں جنگل کی وسعت کی شرح 55 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔