ہانگ ژو (شِنہوا) چین-امریکہ-کینیڈا تیسرا بدھسٹ فورم بدھ کو چین کےمشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں شروع ہوگیا، جس میں تقریباً 300 نمائندے اور مہمان شریک ہیں۔ چین کی بدھسٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ ماسٹر یانجیو نے کہا کہ "پرسکون ذہن، خوشگوار بقائے باہمی" کے موضوع پر اس فورم کا مقصد چین، امریکہ اور کینیڈا کی بدھ برادریوں کا امن پسند افراد کے ساتھ تعلق قائم کرنا ہے، تاکہ تینوں ممالک کے درمیان بدھ مت کے بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے،چین- امریکہ اورچین- کینیڈا دوستی کی حوصلہ افزائی اور امن کو فروغ دیا جاسکے، مشرقی اور مغربی تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی طور سے سیکھنے میں سہولت فراہم کرتے ہوئے بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں مدد کی جاسکے۔ یہ پہلا موقع ہے جب چین اس فورم کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ 2017 میں ٹورنٹو اور 2019 میں نیو یارک میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا جو بحر الکاہل میں بدھ برادری کے افراد کے درمیان دوستانہ تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ فورم 17 نومبر تک جاری رہے گا۔