جکارتہ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے جمعرات کو یہاں دو طرفہ تبادلوں کو فروغ دینے کا عہد کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر اتفاق کیاہے۔
دونوں رہنماؤں نے جکارتہ میں منعقدہ 26ویں چین-آسیان سربراہی اجلاس، 26ویں آسیان پلس تھری سربراہی اجلاس اور 18ویں مشرقی ایشیا سربراہی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔یہ دونوں ممالک کے وزراعظم کی پہلی ملاقات تھی۔
لی نے کہا کہ چین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تبادلوں کو دوبارہ شروع اوربحال کرنے کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے تعلقات میں گزشتہ سال کے دوران دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کی بدولت بہتری کی مثبت رفتار برقراررہی ہے۔

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیزجکارتہ میں ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
چینی وزیراعظم نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم چین-آسٹریلیا تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات اور مشترکہ امنگوں کو پورا کرتے ہیں۔