ہوانا (شِنہوا) کیوبا اور چین کے مشترکہ ورکنگ گروپ آف بائیوٹیک کوآپریشن کے 12 ویں اجلاس کے آغاز میں دونوں فریقین نے اس شعبے میں مزید تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیوبا کے نائب وزیر اعظم جارج لوئس پردومو ڈی لیلا نے کہا کہ بائیو ٹیکنالوجی کی صلاحیت سب کے لیے زیادہ شاندار اور صحت مند مستقبل کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چین اور کیوبا کے درمیان ٹھوس اور خوشحال تعلقات کو فروغ دینے میں بائیو ٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں تعاون کے قائدانہ کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔
چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے سیکرٹری جنرل وو ہاؤ نے کہا کہ بائیو ٹیکنالوجیکل تعاون دونوں جڑواں اقوام کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لئے ایک لازمی پلیٹ فارم ہے اورمشترکہ مفادات اور مشترکہ فائدے کا رشتہ ہے۔
کیوبا میں چین کے سفیر ما ہوئی نے کہا کہ بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون چین اور کیوبا کے عوام کی دوستی کا ایک نیا باب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تعاون نے دونوں ممالک کی معیشتوں اور عوام کو فائدہ پہنچانے والے اہم اقتصادی اور سماجی نتائج حاصل کیے ہیں۔