• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین بی آر آئی اور بیلاروس کی ترقیاتی حکمت عملی کے درمیان گہری ہم آہنگی میں تعاون بڑھائے گا:وزیر اعظمتازترین

October 27, 2023

بشکیک(شِنہوا)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اوربیلاروس کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے درمیان گہری ہم آہنگی کو آگے بڑھانے اور چین-بیلاروس صنعتی پارک اور دیگر اہم منصوبوں کی مشترکہ تعمیر کے لیے تیارہے۔

لی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوفچینکو سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین اپنے اور بیلاروس کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل کرنے کو تیار ہے۔ 

گولوفچینکونے اس موقع پر کہا کہ بیلاروس چین کے صدر شی جن پھنگ کی طرف سے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی حمایت کے لیے تجویز کردہ آٹھ بڑے اقدامات کو بہت اہمیت دیتا  ہے اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینےکے لیے تیار ہے۔