ہوہوٹ(شِنہوا)چین اورمنگولیا کی سرحد پر سب سے بڑی ہائی وے بندرگاہ گان چھموڈ پورٹ کے ذریعے 2023 میں سامان کی ترسیل کا حجم3 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار ٹن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 98.54 فیصد زیادہ ہے اور پورٹ فعال ہونے کے بعد سے ریکارڈ بلند ترین سطح ہے۔
بندرگاہ کی انتظامی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر چھن روی چھیا نگ کے مطابق 2023 میں بندرگاہ پر ذہین کسٹم کلیئرنس، سرحد پار بغیر پائلٹ گاڑیوں کے لیے خصوصی گزرگاہوں اور کسٹم کے خصوصی نگرانی کے زون کی تعمیر کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اس میں نمایاں بہتری بھی جاری رکھی گئی۔
چھن نے کہا کہ 2023 میں گان چھموڈ پورٹ پر اصل سڑکوں کو وسیع کرنے کے لیے4 کروڑ یوآن (تقریباً 56 لاکھ 50 ہزار ڈالر) سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی اور کسٹم کلیئرنس کی صلاحیت کو دوگنا کیا گیا اور ٹریفک کی حفاظت کو مزید بہتر بنایا گیا۔