بیجنگ(شِنہوا) چین میں ثقافتی آثار سے متعلق جرائم کے خلاف تین سالہ مہم کے دوران نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور چینی پولیس نے 800 سے زائد مجرمانہ مقدمات کو حل کیا ہے۔
یہ مہم گزشتہ سال وزارت پبلک سیکیورٹی (ایم پی ایس) اور نیشنل کلچرل ہیریٹیج ایڈمنسٹریشن نے مشترکہ طور پر شروع کی تھی، جس میں قدیم ثقافتی مقامات اور مقبروں کو لوٹنے، نقش و نگار والے پتھروں اور زیر آب ثقافتی آثار کی چوری اور انقلابی ثقافتی آثار کو چوری اور نقصان پہنچانے کے جرائم کے خلاف توجہ مرکوز کی گئی۔
وزارت پبلک سیکیورٹی نے جمعہ کوبتایاکہ مہم کے دوران، پولیس نے زیر زمین ثقافتی آثار کی مارکیٹوں اور آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کی کڑی نگرانی کی۔
ایم پی ایس کے مطابق، ثقافتی آثارکے13ہزار سے زیادہ نمونے برآمد کیے گئے، جن میں سے 2ہزار189 نایاب قسم کے تھے۔