بیجنگ(شِنہوا) چین میں موسم گرما کے دوران فضائی سفر کی طلب میں نمایاں اضافے کے باعث سول ایوی ایشن ٹرانسپورٹ نے جولائی کے دوران ترقی کی ہے۔
چین کے سول ایوی ایشن کے ادارے (سی اے اے سی ) کے مطابق گزشتہ ماہ سیکٹر کا مجموعی ٹرانسپورٹ ٹرن اوور11 ارب37کروڑ ٹن کلو میٹر تھا، جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 67.1 فیصد اور پہلی بار 2019 کی اسی مدت میں ریکارڈ کی گئی سطح سے زیادہ ہے۔
سی اے اے سی کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں فضائی سفری دوروں کی تعداد 6کروڑ24لاکھ30ہزار رہی جو گزشتہ سال سے 83.7 فیصد زیادہ اور شہری ہوا بازی کے شعبے کا نیا ماہانہ ریکارڈ ہے۔
گزشتہ ماہ اندرون ملک فضائی سفری دوروں کی تعداد 5کروڑ90لاکھ 80ہزار رہی جو جولائی 2019 کے مقابلے میں 12.1 فیصد زیادہ ہیں۔