بیجنگ (شِنہوا) چین میں اس وقت 10ہزارسے زیادہ دواسازی کےبڑے صنعتی ادارے کام کررہے ہیں اور ملک کی طبی سازو سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، بڑی دوا ساز کمپنیوں کی صنعتی پیداوار اس وقت ملک کی کل صنعتی پیداوار کا تقریباً 4 فیصد ہے۔
تحقیق اور ترقی (آراینڈ ڈی ) میں صنعت کی سرمایہ کاری مسلسل بڑھ رہی ہے، گزشتہ تین سالوں میں سالانہ اوسط آراینڈ ڈی اخراجات 20 فیصد سے زیادہ رہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ اس وجہ سے صنعت نے جدید ادویات اور اعلیٰ درجے کے آلات تیار کرنے میں پیش رفت حاصل کی ہے، تحقیق کے تحت نئی ادویات کی تعداد کے لحاظ سے چین اب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جن ژوانگ لونگ نے کہا کہ چین دواسازی کی صنعت کے جدید نظام کی تعمیر کو تیز اورموثر ترسیل کو بہتر بنائے گا۔