بیجنگ (شِںہوا) چین میں یکم جون کو عالمی یوم اطفال منایا گیا۔ دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں جوش و خروش اور خوشگوار ہنسی کے ساتھ بچے اور ان کے اہلخانہ جشن منانے کے لئے جمع ہوئے۔
چین ، شمالی تیان جن کے ضلع ہی پھنگ کے ایک کنڈگارٹن میں بچے پیسٹری تیار کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
چین ، مشرقی صوبہ انہوئی کے ہیفے کے ایک کنڈرگارٹن ایک بچی دوڑ میں حصہ لے رہی ہے۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی گوانگ شی ژوانگ خوداختیار خطے کے گوئی لین کے ایک پرائمری اسکول میں شو کے دوران طالبات نے ماحول دوست ملبوسات پہن رکھے ہیں۔ (شِںہوا)
چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شی جیا ژوآنگ کے کنڈرگارٹن میں بچے کھیل رہے ہیں۔ (شِنہوا)