بیجنگ(شِنہوا) چین میں غربت کی دلدل سے نکالے گئے لوگوں کی آمدنی میں 2022 کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 14.3 فیصد کی نمایاں شرح سے اضافہ ہوا۔
نیشنل رورل ریویٹالائزیشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار ترقی کی شرح دیہی رہائشیوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی سے 8 فیصد زیادہ رہی۔
پچھلے سال، غربت سے نکالے جانے والوں کی فی کس خالص آمدنی 14ہزار342 یوآن (تقریباً 2118.4 ڈالر) تک پہنچ گئی۔ چینی حکام غربت سے نکالے گئے لوگوں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا کرنے کے لئے دیہی علاقوں میں خصوصی صنعتیں لگا رہے ہیں تاکہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔ نیشنل رورل ریویٹالائزیشن ایڈمنسٹریشن کے سربراہ لیو ہوان شن نے رواں ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ چین موثر سرمایہ کاری اور گھریلو طلب میں اضافے کے لیے پالیسیوں کی مدد سے غربت سے نکالے گئے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ جاری رکھے گا۔