• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں ٹیکس اورفیسوں میں کٹوتی ،ری فنڈ اور موخرٹیکسز کا حجم 40کھرب یوآن سے تجاوز کرگیاتازترین

January 31, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں میکرو اکانومی کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے تحت  ٹیکس ریفنڈزکے ساتھ ساتھ ٹیکس اورفیسوں میں کٹوتیوں اورموخرکردہ ٹیکسزکا حجم 2022 میں 42کھرب یوآن (تقریباً 621 ارب 27 کروڑ ڈالر) سے تجاوز کرگیا۔

اسٹیٹ ٹیکسیشن ایڈمنسٹریشن کے  نائب سربراہ وانگ داوشونے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ  مجموعی طور پر24 کھرب 60ارب یوآن کا ویلیو ایڈڈ ٹیکس کریڈٹس ٹیکس دہندگان کے کھاتوں میں ری فنڈ کیا گیا، ٹیکس اور فیس کی مد میں 10کھرب  یوآن سے زیادہ کی کٹوتیاں اور750 ارب یوآن  کا ٹیکس موخر اور فیس کی مد میں ادائیگیاں کی گئیں۔

وانگ نے کہا کہ ٹیکس اورواجب الادا فیس کی مد میں تقریباً 15کھرب  یوآن کی گزشتہ سال مینوفیکچرنگ سیکٹر کے کاروباری اداروں کے لیے چھوٹ، کٹوتی یا موخرکیا گیا، جو کل کا 35 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹے اور مائیکرو کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ انفرادی کاروباروں کو  گزشتہ سال 17کھرب  یوآن سے زیادہ کی ٹیکس چھوٹ، ٹیکس اور فیس میں کمی یا التوا دیا گیا۔