• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 10 کروڑ ٹن تیل کے ذخائر دریافتتازترین

December 02, 2023

لانژو (شِنہوا) پیٹرو چائنہ کی ایک شاخ چھانگ چھنگ آئل فیلڈ نے شمال مغربی صوبے گانسو کی ہوان شیان کاؤنٹی میں 10 کروڑ  ٹن سے زیادہ معدنی ذخائر کے ساتھ   اچھی طرح سے محفوظ  ایک وسیع آئل فیلڈ دریافت کی ہے۔ چھانگ چھنگ آئل فیلڈ کمپنی کے ڈپٹی جنرل مینیجر نیو شیاؤبنگ کے مطابق، اب تک، چھانگ چھنگ آئل فیلڈ نے اس علاقے میں5کروڑ2 لاکھ 40ہزار ٹن تیل کے ثابت شدہ  اور اندازاً5کروڑ62 لاکھ  ٹن تیل کے ذخائر تلاش کیے ہیں۔نیو نے بتایا کہ فی الحال، نئے آئل فیلڈ کی یومیہ خام تیل کی پیداوار 504 ٹن تک پہنچ گئی ہے، اور دریافت شدہ تیل کے ذخائرمیں  خام تیل کی پیداواری صلاحیت 5لاکھ  ٹن سالانہ ہے۔