بیجنگ(شِنہوا) چینی حکومت نے کینسر کی روک تھام اور علاج کے لیے آٹھ سالہ منصوبہ جاری کیا ہے، جس کا مقصد 2030 تک کینسر کے مریضوں میں 46.6 فیصد صحت یابی کی شرح حاصل کرنا ہے۔
2023-2030 کی مدت کے لیے یہ یہ منصوبہ قومی صحت کمیشن سمیت 13 سرکاری اداروں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔
منصوبے کے مطابق 2030 تک کینسر کی اسکریننگ اور جلد تشخیص اور علاج کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا، کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کے رجحان کو روکا جائے گا۔
منصوبے میں کہا گیاہے کہ کینسر کی روک تھام اورعلاج کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،جس میں قومی، صوبائی، پریفیکچرل اور کاؤنٹی کی سطح کے طبی ادارے شامل ہیں۔
منصوبے کے مطابق، 2030 تک، کاؤنٹی کی سطح کے تمام علاقوں میں ٹیومرکی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
2030 تک سروائیکل کینسراسکریننگ کی شرح کو 70 فیصد تک بڑھانے کے لئے حکومت زیادہ کیسزوالے علاقوں میں کینسر کی کلیدی اقسام کی ابتدائی تشخیص کی شرح اور چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ کی کوریج کو بڑھانے کے لیے بھی کوشاں ہے ۔
سرکاری اعداد و شمارکے مطابق پورے ملک میں ٹیومر کے اندراج، کینسر کی اسکریننگ اور جلد تشخیص اور علاج کے فروغ کے ساتھ چین میں کینسر کے مریضوں میں پانچ سالہ صحت یابی کی شرح ایک دہائی قبل 30.9 فیصد سے بڑھ کر 40.5 فیصد ہو گئی ہے۔