بیجنگ (شِنہوا) چین ملک کے جنوبی حصوں میں شدید بارش سے آنے والے سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی کوششوں میں تیزی لائے گا۔
ریاستی سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی ریلیف ہیڈکوارٹرز اور وزارت ہنگامی انتظامات نے متعلقہ سرکاری محکموں سے کہا ہے کہ وہ بارش کے طوفان کا پیشگی انتباہ جاری کریں، امدادی عملہ اور سامان پیشگی تیار رکھیں ، خطرناک صورتحال سے فوری طور پر نمٹیں اور لوگوں کا خطرناک علاقوں سے بروقت انخلا کریں۔
موسلا دھاربارش سے سیلاب ، چھوٹے و درمیانے درجے کے دریاؤں میں سیلاب کی روک تھام اور ردعمل بہتر بنانے ، چھوٹے و درمیانے آبی ذخائر کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں۔
ریاستی سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی ریلیف نے کہا ہے کہ اس نے سیلاب سے نمٹنے کے لئے در جہ چہارم کی ہنگامی کارروائی شروع کردی ہے۔
چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار علاقے کے شہر بیہائی کے کچھ حصوں میں جمعہ کو شدید بارش سےسیلاب آیا تھا جس سے کچھ دیہات متاثر ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔