• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کا اعلانتازترین

November 07, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر بدھ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کرے گا۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے منگل کو بتایا  کہ پٹرول کی قیمتوں میں 140 یوآن (تقریباً 19.51 ڈالر) فی ٹن اور ڈیزل کی قیمتوں میں 135 یوآن فی ٹن کمی کی جائے گی۔

ملک میں قیمتوں کے تعین کےموجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔